Live Updates

50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں اہم پیش رفت

فروری کے آخر میں تین شہروں میں منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کی آغاز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 جنوری 2019 12:58

50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں اہم پیش رفت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کی غریب عوام کے لیے اعلان کردہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بڑی پیش رفت سامنے آئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تین شہروں میں منصوبے کے افتتاح کی تیاریوں کی آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان فروری کے آخر میں تین شہروں میں منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

اس منصوبے کی فنڈنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پہلا ٹھوس اقدام دیکھنے میں آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 5 ہزار ملین روپے جاری کرنے کی سمری پر دستخط جاری کیے تھے۔ یاد رہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے غریب عوام کے لیے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کو اپنے منشور کا حصہ بنایا جس پر اقتدار میں آنے کے فوری بعد ہی عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو عوام کی جانب سے بھی خوب پذیرائی ملی جبکہ غیر ملکی کمپنیوں نے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر میں پی ٹی آئی حکومت کو مدد کی پیشکش بھی کی۔ دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی اعمار نےنیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کی۔اس کے علاوہ برطانیہ نے بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہی نہیں بلکہ 41 غیر ملکی کمپنیوں نے اس پراجیکٹ میں حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 41 غیر ملکی کمپنیوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں 50 لاکھ گھروں کے تعمیری پراجیکٹ میں شراکت داری کے حوالے سے اپنا پروپوزل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (FGEHF) کو بھی بھجوایا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات