آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:24

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اتوار کے روزبلوچستان(کوئٹہ، قلات، سبی، نصیر آباد، مکران ڈویژن)،مالاکنڈ، ہزارہ، مر دان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان،راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پشاور،کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ڑوب، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژنسوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویڑن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات جبکہ راولپنڈی اورکوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان:گلگت 07، بگروٹ 01،خیبر پختونخوا:مالم جبہ 03،کشمیر:گڑھی دوپٹہ میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 0 6 سینٹی گریڈ رہا جبکہ فضا جزوی طور پر ابر آلود رہی ،فیصل آباد میں 0 6 سینٹی گریڈ ،ملتان میں08 ،سرگودھا 0 5 جبکہ مری میں 02 سینٹی گریڈ رہا اور بارش اور ہلکی برفباری رہی ۔