ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اٴْن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:39

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اٴْن کی دوبارہ ملاقات آئندہ چند ہفتوں میں متوقع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس اعلان سے پہلے شمالی کوریا کینمائندے کم یانگ چول نے صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے ملاقات کی۔گذشتہ برس جون میں سنگاپور میں ہونے والے تاریخی میٹنگ میں امریکی صدر نے شمالی کوریا سے جوہری ہتھیار ڈالنے کی بات تھی لیکن اس کے بعد سے اس سمت میں بہت کم پیش رفت ہوئی۔جنرل کم یانگ چول ایک سابق انٹیلیجنس آفیسر ہیں، اور انہیں کم جونگ اٴْن کا دایاں ہاتھ کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :