احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا

نیب نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 20سے 26 جنوری تک راہداری ریمانڈ کی درخواست دی تھی

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:06

احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آڈر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جاری کیے، خواجہ سعدرفیق کو اسمبلی سیشن میں شرکت کے لئے جانے کی اجازت دی جائے اور 20جنوری تا 26 جنوری راہدرای ریمانڈ دیا جائے۔جس پر احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سعد رفیق کا سات روزہ راہداری ریمانڈ دیدیا ۔