دوروسی لڑاکا طیارے دوران آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹس بچ نکلنے میں کامیاب

تیز ہواوں کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ،بچ جانے والے پائلٹ لاپتہ،تلاش جاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:06

دوروسی لڑاکا طیارے دوران آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹس بچ نکلنے میں کامیاب
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) روسی فوج کے دو لڑاکا طیارے مشرق بعید کی فضائوں میں آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں طیاروں کا عملہ محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے بیان میں میں کہا گیا کہ دو ایس یو34 لڑاکا طیارے تربیتی پرواز کے دوران اٴْس وقت آپس میں ٹکراگئے جب وہ بحیرہ جاپان کے ساحل سے 35کلومیٹر کے فاصلے پر تھے۔

پائلٹس خود کو طیارے سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک پائلٹ کی نشاندہی بھی کرلی گئی تاہم تیز ہواوں کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر پائلٹ کہاں ہیںاور طیاروں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لڑاکا طیاروں میں میزائل نصب نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :