جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اورٹہنیاں نیچے گرپڑیں تو سمجھ لیناچاہئیے کہ فصل برداشت کیلئے تیارہے، ترجمان محکمہ زراعت

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:11

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے ادرک کے کاشتکاروں کوفصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ رواں ماہ کے ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اورٹہنیاں نیچے گرپڑیں تو سمجھ لیناچاہئیے کہ فصل برداشت کیلئے تیارہے اور اس کی برداشت میں تاخیر سے گریزکرناچاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل کی برداشت گسی یا کھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہئیے تاکہ گھٹلیاں زخمی نہ ہوں، کیونکہ زخمی گھٹلیاں سٹوریج کے دوران بہت جلدخراب ہوجاتی ہیں، جس سے منڈیوں میںاس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اور کاشتکاروں و سبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کا سامناکرناپڑتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگراگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیارکرنا ہو تو فصل کی برداشت فروری میں بھی کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران اس بات کاخیال رکھناچاہئیے کہ بارش وغیرہ کی صورت میں پانی زیادہ دیر کھیت میں کھڑانہ رہے کیونکہ کھیت میں پانی کھڑاہونے سے ادرک کی گھٹلیاں زمین کے اندرہی گل سڑجاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :