امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:22

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1283.19 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.8فیصد کمی کے ساتھ 1282.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد کم ہوکر 1282.91 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1282.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1290.51 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1290 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :