پشاور، احتجاج اور دھمکیوں کے بعد خواتین کی سائیکل ریلی منسوخ

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:33

پشاور، احتجاج اور دھمکیوں کے بعد خواتین کی سائیکل ریلی منسوخ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت میں پشاور میں ہفتہ ہونے والی خواتین اور خواجہ سراؤں کی پہلی سائیکل ریلی کو مذہبی گروپ کے احتجاج اور دھمکیوں کے بعد منتظمین نے منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ایونٹ مشترکہ طور پر دو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) زمنگ جندون (ہماری زندگی) اور پاک ڈیولپمنٹ مشن کی جانب سے منعقد کیا جانا تھا اور پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے 11 جنوری کو حیات آباد ٹاؤن شپ میں ریلی کے انعقاد کی اجازت دی تھی تاہم مجلس علما حیات آباد (ایم یو ایچ)، علما کی تنظیم اور علاقے کی تمام مساجد کے امام، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ف) اور جماعت اسلامی سمیت دیگر مذہبی گروپس کی جانب سے اس ایونٹ کو معاشرے میں ’فحاشی و عریانی‘ کا فروغ قرار دیا گیا تھا۔

ان جماعتوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ریلی پر پابندی عائد کرنے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے ایونٹ کے مقام کے قریب احتجاج کریں گے۔