عارف والا، گیس کی طویل بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، اہل علاقہ کا حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:30

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) شہراورگردونواح میں گیس کی طویل بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، گھریلو چولہے ٹھنڈے پڑ گئے گھریلو خواتین اور ملازم پیشہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گیس کی بندش نے ہر فرد کو متاثر کرکے رکھ دیا، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے صارفین پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں زیشان مغل ، اشفاق،محمد امجد اور شبیر احمد ودیگر نے کہا کہ گیس کی طویل بندش نے ہرصارف کو متاثر کرکے رکھ دیا گھریلو چولہے ٹھنڈے ہونے سے کوئلہ اور ایل پی جی گیس کی مانگ میں اضافہ کے ساتھ ہی دکاندارں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگانا معمول بنالیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لے کر گیس کی طویل بندش کے خاتمہ کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :