کل غروب آفتاب سے قبل چاند گرہن ہوگا ، 62منٹ تک جاری رہے گا

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:40

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پیر کوچاند گرہن ہوگا، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلکیاتی علوم کے سعودی ماہر انجینئر ماجد ابو زاہر نے بتایا کہ پیر کو سورج غروب ہونے سے قبل چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور یہ 62منٹ تک جاری رہے گا تاہم سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اسے جزوی طور پر دیکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

مملکت کے شمال مغربی علاقوں میں گرہن کا زیادہ مشاہدہ ممکن ہوگا جبکہ مملکت کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں کم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :