غار حراء کی چوٹی سے پتھر گرنے سے پاکستانی خاتون جاں بحق

متوفی خاتون مقامی اسپتال کے سرد خانے منتقل،پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:40

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) غار حراء پہاڑ کی چوٹی سے پتھر گرنے سے ایک پاکستانی معتمر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ المعابدہ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی کے مطابق چوٹی سے گرنے والا بھاری پتھر خاتون کے سر پر گرا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متوفی خاتون کو مقامی اسپتال کے سرد خانے منتقل کیا۔ المعابدہ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :