سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں ویمنز بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل 26 جنوری کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:40

سڈنی۔ 19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل 26 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو آسٹریلیا میں جاری ویمنز بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں برسبین ہیٹ ویمن نے سڈنی تھنڈر ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، برسبین ہیٹ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، سیمی جو جانسن 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، لارا ہیرس 32 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، سوزی بیٹس، سٹیفنی ٹیلر، فیرل، گبسن، کیری اور واکاریوا نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں سڈنی تھنڈر ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی، پرائسٹ کی 44 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، کپتان بلیک ویل 29 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں، بارسبی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، دوسرے سیمی فائنل میں سڈنی سکسرز ویمن نے میلبورن رینی گیڈز ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سڈنی سکسرز ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 131 رنز بنائے، کپتان ایلیز پری نے 54 اور ڈینی وان نائیکرک نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، جواب میں میلبورن رینی گیڈز ویمن ٹیم نے بھی مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہو گیا، مولی نکس نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برنز نے 2 وکٹیں لیں، سپر اوور میں میلبورن رینی گیڈز ویمن نے 6 رنز بنائے، جواب میں سڈنی سکسرز نے 7 رنز کا ہدف چوتھی گیند پر پورا کر لیا، ایلیز پری نے شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان فائنل 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :