حکومت کا سی پیک منصوبے کے تحت اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سپیشل اکنامک زون کا منصوبہ قابل ستائش ہے

سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اس زون کی تعمیر جلد شروع کی جائے احمد حسن مغل صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:46

حکومت کا سی پیک منصوبے کے تحت اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سپیشل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کیلئے سپیشل اکنامک زون تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا رکھا ہے جو قابل ستائش ہے،اس زون کی تعمیر جلد شروع کی جائے تا کہ علاقے میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں سپیشل اکنامک زون کیلئے جگہ کی تلاش کے ساتھ ساتھ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لے تا کہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو کر علاقے کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہتر فروغ ، صنعتی سرگرمیوں کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے سپیشل اکنامک زون کا کردار بہت اہم ہے لہذا انہوں نے اس با ت پر زور دیا کہ حکومت سی پیک کے تحت چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مزید سپیشل اکنامک زونز تعمیر کرنے پر غور کرے اس سے ملکی معیشت مشکلات سے نکل کر بہتری کی طرف گامزن ہو گی۔