ایگری ٹورازم کے تحت اورنج فیسٹیول کا انعقاد کل کیا جائیگا

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ایگری ٹورازم کے تحت اورنج فیسٹیول کا انعقاد کل (اتوار ) 20 جنوری کیا جائے گا۔فیسٹیول کا انعقاد کوٹ مومن میں سلیم روڈ پر واقع ڈیرہ عزیز الرحمان میں ہو گا۔فیسٹیول میں لوگ صبح 10 بجے سے سہ پہر4 بجے تک شرکت کر سکیں گے۔فیسٹیول میں لوگ درختوں سے مالٹے توڑنے کے علاوہ مقامی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے جبکہ انہیں مالٹوں کی مختلف اقسام بارے آگاہی ملے گی۔

(جاری ہے)

وزیر سیاحت پنجاب بھی فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ ایگری ٹورازم کے حوالے سے صوبائی وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت کے زریعے بھی سیاحت کو فروغ دیا جا سکتاہے، اس طرح کے فیملی فیسٹیولز کے زریعے بیرون ممالک سے بھی سیاحوں کو راغب کیا جا سکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ موسم کی مناسبت سے پنجاب کے دیگر علاقوں میں مختلف پھلوں کے فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ایگری فیسٹیول سے زراعت سے وابسطہ افراد کو بھی فائدہ ہو گا، سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :