چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رزاق داؤد

پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناہے جسے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مشیر تجارت کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:00

چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رزاق داؤد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناہے جسے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں تاجروں کی تقریب سے خطاب میں اور میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاونٹ خسارے کا سامناہے، اسے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، موثر حکمت عملی کی بدولت امپورٹ کرکم کرنے اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مانتا ہوں کہ خوردنی تیل کے شعبہ ہم سے نظر انداز ہوا، فارن ایکسچینج کوبہتر کرنے کے ساتھ عوام کے معیارزندگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی ہے، پبلک پرائیوٹ پرٹنرشپ سے ملک کے حالات کو بہتر کرنا ہے۔مشیر برائے تجارت نے مزید کہا چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، چینی اور چاول کی ایکسپورٹ چائنہ سے بڑھانے کی بات کی ہے، رواں سال 27 بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم کے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ نوکریاں ایک ماہ میں نہیں دی جا سکتیں، پانچ سال میں بہت سی نوکریاں دے کر جائیں گے، سیاسی بیانات کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔