کراچی میں مراتھن کا انعقاد 3 فروری کوہوگا، کمشنر کراچی

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے 3 فروری کو کراچی میں ایک بڑی مراتھن کے انعقادکا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ کراچی میں منعقد ہونے والی مراتھن گذشتہ 26 سال کے بعد ہونے والی ایک بڑی مراتھن ہے ۔جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور اور شہر ہ آفاق شخصیات بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

وہ ہفتہ کو اپنے دفترمیں مراتھن کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے انھیں خصوصی ہدایت کی ہے اور ان کی رہنمائی سے اس کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مراتھن کو فیسٹول کے طور پر منعقد کیا جائے گا جو آئیندہ بھی ہر سال منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مراتھن سے شہر میں یکجہتی اور امن و امان کے حوالہ سے دنیا بھر کو مثبت پیغام جائے گا کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور عالمی مقابلوں کی بحالی میں مد د ملے گی ۔

انھوں نیء کہا کہ مراتھن ٹھیک نو بجے شروع ہوگی ۔ آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ ۔ واٹس اپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ واٹس اپ کے ذریعے رجسٹریشن کا نمبر 03160111712 ہے جبکہ آن لائن رجسٹریشن کے لئے میراتھن میں شرکت کے خواہشمند کمشنر کراچی کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔ commissionerkarachi.gos.pkہے ۔

آن اسپاٹ رجسٹریشن بھی کی جائے گی آن اسپاٹ رجسٹریشن صبح آٹھ بجے شروع ہو گی جبکہ چیسٹ نمبر لینے کے لئے رجسٹریشن صبح آٹھ بجکر 30 پر شروع ہو گی ۔ انھوں نے کہا کہ تین مختلف عمر گروپ ہوں گے جو تین مختلف رنگوں کے اسٹکرز کے ذریعے واضح کئے جائیں گے ۔گرین کٹیگری: انڈر 19 لڑکے اور لڑکیوں کے لئے کم از کم سولہ سال عمر درکار ہوگی ریڈ کٹیگری: انڈر 29 میں زیادہ سے زیادہ 29سا ل عمر مطلوب ہو گی بلیو کٹیگری: 30 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے کٹیگری رکھی گئی ہے۔

اس کٹیگری میں صرف مر د حضرات حصہ لے سکیں گے مرا تھن معین خان اکیڈمی خیابان ٹیپو سے شروع ہو گی اور براستہ عبدالستار ایدھی ایوینوکیپٹن فرحان شہیدپارک، خیابان اتحاد،اور خیابان شاہین واپس معین خان اکیڈمی پر اختتام پذیر ہو گی میراتھن بنیادی طور پر طویل فاصلہ کی دوڑ کے لئے مخصوص ہے تاہم دنیا بھر میں شہروں میں ہاف میرا تھن اور کم فاصلہ کے مراتھن بھی ہوتے ہیں ۔

دنیا بھر میں زیادہ تر شہروں میں کم فاصلے کے میراتھن زیادہ مقبول ہیں۔ ہم نے بھی کم فاصلے کے میراتھن کے برابر میراتھن کا فاصلہ رکھا ہے ۔ یہ فاصلہ دس کلو میٹر ہے ۔۔ مراتھن میں شریک ہونے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ شرکا اے کے ڈی گرائونڈ میں پارکنگ کر سکیں گے ۔ ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے اور والینٹیئر ز لوگوں کی رہمنائی کے لئے موجود ہو ں گے۔

مرا تھن میں کامیاب رنرز کے لئے مختلف کٹیگری میں انعامات رکھے کئے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے۔ سبز کٹیگری : بارہ انعامات رکھے گئے ہیں جو پہلے چھ مر د اورچھ خواتین کو دوڑ مکمل کر نے والوں کو دئے جائیں گے ریڈ کٹیگری: بارہ انعامات رکھے گئے ہیں جو پہلے چھ مر د اورچھ خواتین کو دوڑ مکمل کر نے والوں کو دئے جائیں گے بلیو کٹیگری: بارہ انعامات رکھے گئے ہیں جوپہلے چھ مر د اورچھ خواتین کو دوڑ مکمل کر نے والوں کو دئے جائیں گے ۔

روٹ میں چھ مختلف مقامات پر اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔ جہاں ان تمام اسٹیشن پر پینے کا پانی، فوری طبی امداد ، واش روم، کھانے پینے اور شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی کسی بھی قسم کی ہنگامی صوتحال کی صورت میں مدد کے لئے فائر بریگیڈ اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر ایمبولینس اور ضروری طبی عملہ مو جو د رہے گاآخر میں میں ڈی ایچ اے کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے مراتھن کے انعقاد میں مدد ملی ہے ۔

انھوں نے نیشنل بنک آف پاکستان، عسیٰ لیبارٹری، پیپسی کولا اور حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ڈپٹی کمشنرسید صلاح الدین خالد شمسی، ، ڈاکٹر فرحان عیسی غلام محمد اور دیگر بھی مو جو د تھے