زراعت ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ڈپٹی کمشنر راجن پور

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:15

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) زراعت ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،کسانوں کے خوشحال ہونے کی صورت میں ہی ملک خوشحال ہو گا۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب سیدوسیم رضاجعفری کے ہمراہ ضلعی زرعی مشاورتی کونسل و ٹاسک فورس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع بھر میں مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر مختلف دوکان داروں پر 90ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کر کے رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرا دی گئی ہے ۔جبکہ پندرہ مختلف کھاد کے گوداموں پر ناقص کھاد کی موجودگی کی شکایات پر چھاپہ مار کر حاصل کردہ نمونہ جات متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :