ایک دوسرے کی عزت کر یں گے ملکی معاملات پر بات کی جائیگی تو ملک اور جمہوریت دونوں مضبوط ہونگے‘چوہدری محمد سرور
بد قسمتی سے پار لیمنٹ قوم کوڈلیور نہیں کر سکی جسکے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو ماضی میں حکومتوں میں آئے ‘گورنر پنجاب کا خطاب
ہفتہ 19 جنوری 2019 18:40
(جاری ہے)
گور نرپنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں وہ قومیں آگے بڑ ھتی ہیں جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے اور پاکستانی قوم سے زیادہ ذہین اورغر یبوں کا درد رکھنے والی دنیا میں کوئی اور قوم نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل وقت آتاہے تو پوری قوم متحد ہوجاتی ہے اور اس کی ایک نہیں کئی مثالیں موجود ہیں۔ گورنر نے کہا کہ منوبھائی نے تھیلسمیا کے بچوں کے علاج کے لیے سندس فائونڈیشن قائم کر کے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے ہمیں اِن کے اِس عزم کو آگے بڑھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا منو بھائی سے میرا بہت زیادہ تعلق رہا ہے میں ماضی میں بھی سندس فائونڈیشن کی تقریبات میں شریک ہو چکا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایسے فلاحی اداروں کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔گورنر نے کہا کہ منوبھائی کی شخصیت نے بہت سے لوگوںکو جوڑ رکھا ہے اور اِن کی برسی کی تقریب میں شر کت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ پار لیمنٹ پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے اور عوام ووٹ دیکر لوگو ں کو پار لیمنٹ میں بجھواتے ہیں تاکہ انکے مسائل حل ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پار لیمنٹ کو ملک اور عوام کی بھلائی کیلئے جو کام کر نا چاہیے تھا وہ اس میں ناکام رہی ہے اور اسکے ذمہ دار سب لوگ ہیں۔ گورنر نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں 2کروڑ سے زائد بچے سکولوں میں جانے کی بجائے اپنے خاندانوں کا نظام چلانے کیلئے مختلف جگہوں پر کام کر نے پرمجبور ہیں ہمیں اِنہیں سکولوں میں لانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک میںہپاٹائٹس جیسے مر ض میں خطر ناک حد تک اضا فہ ہو رہاہے اور یہاں بسنے والی20فیصد لوگ اس مر ض میں مبتلا ہیں۔گورنر نے کہا کہ سرور فائونڈیشن پنجاب بھر میں جہاں جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں وہاں فلٹریشن پلانٹس لگارہی ہے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔گورنر نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.