تبدیلی کپ فٹبال ‘ڈی سی خیبر وائٹ نے باجوڑ کو ہرا دیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:40

تبدیلی کپ فٹبال ‘ڈی سی خیبر وائٹ نے باجوڑ کو ہرا دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پشاور کے طہماس فٹبال سٹیڈیم پر جاری تبدیلی کپ فٹبال لیگ کے سلسلے میں مزید دو میچ منعقد ہوئے گزشتہ روز ہونیوالے میچ میں شینواری ستوری اور اسلامیہ یونیورسٹی کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا اس موقع پر ناظم پشاور محمد عاصم خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر شاہد خان شینواری ‘ولی خان ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ‘صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال ‘محمد نواز اورکزئی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ‘گزشتہ روز ہونیوالے دوسرے میچ میں ڈی سی خیبر وائٹ کی ٹیم نے باجوڑ کو ایک گول سے شکست دی میچ کا واحد گول حارث خان نے میچ کے 42 ویں منٹ میں سور کیا‘‘ناظم پشاور محمد عاصم خان نے ٹیم کٹ کی بھی رونمائی کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کپ فٹبال لیگ کا انعقاد بڑا کارنامہ ہے چیف آرگنائزر شاہد خان شینواری اور ان کی ٹیم نے بہترین طریقے سے مقابلے آرگنائز کئے اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ‘انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ہم نے قلیل عرصے میں بے شمار مقابلوں کا انعقاد کرایا اور مستقبل میں مزید مقابلے بھی منعقد کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :