وزیراعلی خیبرپختونخوا کا باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ ملک میر عالم آفریدی کے قتل کی شدید مذمت

آئی جی اور انتظامیہ کو ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے،محمود خان

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:12

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ ملک میر عالم آفریدی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ ملک میر عالم آفریدی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی اور انتظامیہ کو ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے باڑہ امن کمیٹی کتے سربراہ ملک میر عالم آفریدی کے قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اٴْن کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ مقتول ملک میر عالم آفریدی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ملک میر عالم آفریدی کے غمزدہ لواحقین کے ساتھ بھی ہمدری اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انہیں انصاف دلانے میں کوئی کسر اٴْٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :