موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ضلع خیبر باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ جاں بحق

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پشاور کے علاقے اچینی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ضلع خیبر باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق امن کمیٹی باڑہ خیبرایجنسی کے سربراہ پشاور سے باڑہ جارہے تھے کہ نواحی علاقے اچینی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باڑہ امن کمیٹی کے سربراہ میرعالم خان آفریدی جاں بحق ہوگئے ۔ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کردیا۔ملک میرعالم آفریدی پانچ سال قبل ارباب روڈ میں خودکش حملے میں زخمی بھی ہوئے تھے۔