مشال خان قتل کیس میں بیانات ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت میں اب تک چھیالیس افراد کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:12

مشال خان قتل کیس میں بیانات ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں قتل ہونیوالے مشال خان قتل کیس میں بیانات ریکارڈ کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں اب تک چھیالیس افراد کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں مشال خان قتل کیس کی سماعت ہوئی ،مشال کے والد اقبال نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔مشال خان قتل کیس میں اب تک چھیالیس افراد کا بیان ریکارڈ کیا جا چکا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت چھبیس جنوری تک ملتوی کردی۔مشال خان کو اپریل 2017 میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا تھا۔