مانسہرہ میں 3.3 کا زلزلہ ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:45

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) مانسہرہ میں 3.3 شدت کے زلزلے جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا لیکن کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح مانسہرہ میں ریکٹر سکیل پر 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں شدید و خوف و ہراس کے باعث قلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرئای 26 کلومیٹر اور اس کا مرکز شمال جنوب سے 30 کلومیٹر دور تھا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :