اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاک بھارت 'معنی خیز مذاکرات' کیلئے امید کا اظہار

امید ہے عالمی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئیں گے،کشمیر میں مظالم پر حقائق پیش کر کے اقوام متحدہ نے اپنی ذمہ داری کو نبھایا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کی پریس کانفرنس

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:51

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاک بھارت 'معنی خیز مذاکرات' کیلئے امید ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی بول پڑے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر حقائق پیش کر کے اقوام متحدہ نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا، امید ہے عالمی معاملات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت با معانی مذاکرات کا آغاز کریں گے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران انتونیو گوٹرس نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سامنے لانیسے متعلق رپورٹ قابل تحسین ہے، اقوام متحدہ نے اس حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کر کے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوا انہوں نے کہا دونوں ممالک میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیش کش کی تھی جس پر ابھی تک کامیابی نہیں ملی، امید ہے عالمی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ، 'میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔'انہوں نے بتایا کہ ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، لہذا اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا ہے۔