Live Updates

فیصل واڈا کے بعد عابد شیر علی کے علیمہ خان اور عمران خان پر الزامات

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:51

فیصل واڈا کے بعد عابد شیر علی کے علیمہ خان اور عمران خان پر الزامات
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے جرمنی نیو جرسی سے نئی ویڈیو جاری کر دی۔ جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علیمہ خان بے نامی ادارہ ہے جبکہ فلیٹس کے اصل مالک عمران خان ہیں۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے نئی ویڈیو میں سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علیمہ خان نے زکوٰة کے پیسے چوری کئے، چوری کے پیسوں سے نیو جرسی میں بھی اپارٹمنٹس بنائے، علیمہ خان بتائے کپڑوں کی سلائی سے دبئی، نیو جرسی یا لندن کے فلیٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات