سی ٹی ڈی پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی

فہرست مرتب کرنے کا مقصد گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے ،سی ٹی ڈی

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:51

سی ٹی ڈی پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انتہائی مطلوب 22 خطرناک دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، جن میں 18 دہشتگردوں کے سرپرانعامی رقم بھی مقررکررکھی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے سرکی قیمت 1 کروڑ روپے سے 2 لاکھ روپے تک ہے۔

(جاری ہے)

انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست مرتب کرنے کا مقصد ان کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے۔فہرست میں سب سے خطرناک دہشتگرد مطیع الرحمان عرف صمد سیال ہے جس کے سرکی انعامی رقم 1 کروڑ روپے مقررہے، دوسرا انتہائی خطرناک دہشت گرد قاری احسان الحق عرف شاہد ہے جس کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے جب کہ فہرست میں بے نظیربھٹوشہید، سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پروزمشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ حملہ کیس میں مطلوب دہشتگرد شامل ہیں۔