جینڈر وائیلنس عدالت کا 2019 کا پہلا فیصلہ ،خواتین کی خصوصی عدالت میں زیادتی کے مجرم کو پھانسی کی سزا

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پنجاب میں جینڈر وائیلنس عدالت نے 2019 کے پہلے فیصلے میں مجرم وقاص خالد کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مجرم نے میڈیکل کالج لاہور کی 22 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔جینڈر وائیلنس عدالت کے جج رحمت علی نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کیس میں سال 2019 میں پہلی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں تحریر کیا ہے مجرم نے 18 اگست 2016 میں خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ رحمت اسپتال ادویات لینے گئی تھی۔تحریری فیصلے میں درج ہے کہ مجرم نے خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعہ کا مقدمہ تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں درج ہوا۔مجرم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے فلیٹ میں دانش نامی دوست کے ساتھ حمنا سے زیادتی کی اور لڑکی کو نشے کی حالت میں ٹاون شپ میں سڑک پر پھینک دیا۔ وقاص احمد کا پوسٹ مارٹم میں ڈی این اے مثبت آیا تھا۔فیصلہ سننے کے بعد مجرم کمرہ عدالت میں آہ و زاری کرتا رہا۔عدالت نے شریک ملزم دانش کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔