راولپنڈی: گیس لیکج سے 2 دھماکے ،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی

پہلا دھماکہ ڈھوک چوہدریاں جبکہ دوسرا دھماکہ کار چوک میں ہوا ،مرنے والوں میں ایک بچہ اور2 خواتین شامل ،زخمی بے نظیر ہسپتال منتقل

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:23

راولپنڈی: گیس لیکج سے 2  دھماکے ،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور دو خواتین شامل ہیں۔گیس دھماکہ چکلالہ سکیم تھری ذیشان سٹریٹ کے ایک گھر میں ہوا۔ گیس بند ہونے کے بعد مکین سو گئے تھے اور گیس کی سپلائی بحالی پر گھر میں گیس بھرنے کے سبب دھماکہ ہوا۔

جاں بحق ہونے والوں میں شبنم کیانی، ہمیرا نشاط، اور 17 سالہ فہد کیانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کا تعلق گوجرخان کے علاقے سکھو سے ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبنم کیانی آرمی پبلک اسکول میں ٹیچر ہے اور ان کا بھتیجا فہد کیانی اے پی ایس میں طالبعلم تھا۔مقامی پولیس کے مطابق فلیٹ میں صرف تین افراد تھے اورگیس لوڈ شیڈنگ کے باعث چولہے کا والو کھلا چھوڑ کر سو گے تھے۔ گھر والوں نے صبح ناشتہ بنانے کے لیے آگ جلائی تو دھماکہ ہوگیا۔ گیس لیکج کا دوسرا دھماکہ راولپنڈی میں کے علاقہ کار چوک میں ہوا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کیمطابق دو زخمیوں کو بینظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور دو کو موقع پر طبعی امداد دی گئی۔