محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک رہنے کی پیشنگوئی کردی

کوہاٹ راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے ملک کا سرد ترین مقام بگروٹ رہا جہاں کا درجہ حرارت منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، استور، گوپس منفی10، کالام، سکردو منفی09، ہنزہ منفی07، دیر، گلگت اور مالم جبہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:27

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک رہنے کی پیشنگوئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور مردان، کوہاٹ راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی قدرے کمی ریکارڈ کی گئی۔

صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہے گا اور بیشتر علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک برسات اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سندھ کے چند اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم مجموعی طور پر موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اکثر اضلاع میں ہفتے کے روز بادل چھائے رہیں گے اور چند مقامات پر بارشم برفباری کا بھی امکان ہے۔مری میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہواں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں دوبارہ برف باری شروع ہو سکتی ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ملک کا سرد ترین مقام بگروٹ رہا جہاں کا درجہ حرارت منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور، گوپس منفی10، کالام، سکردو منفی09، ہنزہ منفی07، دیر، گلگت اور مالم جبہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔