ایف بی آر نی14ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کی نشاندہی کردی

چیئرمین ایف بی آر نے تفتیش مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی،رپورٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:30

ایف بی آر نی14ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اور انوسٹیگیشن نی14ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری کی نشاندہی کی ہے اور6186 کیسز سامنے لایا ہے اور صرف دو ماہ کے درمیان اتنے پیمانے پر ٹیکس چوری کی اتنے پیمانے پر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نشاندہی 12نومبر2018ء کے بعد شروع ہونے والی تفتیش میں سامنے آئی ہے،جو سیلز ٹیکس سے متعلق تھی۔

(جاری ہے)

29اکتوبر2018ء کو حکومت نے فیڈرل آف ریونیو کے اختیارات بحال کئے کہ وہ ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات شروع کرے۔ایک سینئر ایف بی آر عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ کیسز بڑے پہاڑ کا ایک چھوٹا حصہ ہے،دیگر ہائی پروفائل کیسز میں پیش رفت متوقع ہے۔جس میں اربوں کی چوری ہورہی ہے ، ہم نے کچھ مخصوص شیئرز میں اپنی تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا ہے۔ایف بی آر کے نئے چیئرمین جہانزیب خان نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے تفتیش کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہی۔

متعلقہ عنوان :