اعلیٰ قیادت کو دو ماہ میں کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود حالات میں بہتری کی بجائے خرابی میں اضافہ ہوا،سینیٹر کامل علی آغا

پاکستان مسلم لیگ کے حکمران اتحاد سے تحفظات میں اضافہ، ایشوز پر بھی کوئی مشاورت نہیں کی، اختلافات بڑھنے لگے : ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:46

اعلیٰ قیادت کو دو ماہ میں کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود حالات میں بہتری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر رائو عباس، جنرل سیکرٹری شکیل چودھری نے سید علی ریاض ایڈووکیٹ عبدالخالق ممبران بار کونسل اور عمر دراز ایڈووکیٹ و نذر محمود ایڈووکیٹ کے ہمراہ یہاں مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر لائیرز ونگ وپنجاب کے صدر عالمگیر ایڈووکیٹ، مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر انجینئر شہزاد الٰہی، جنرل سیکرٹری جیمس ناز، عارف کھوکھر اور ڈینیئل سوہل بھی موجود تھے۔ شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامل علی آغا نے وکلاء برادری کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، پرانے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں، ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں سے پاکستان مسلم لیگ مزید مستحکم، فعال اور مضبوط ہو گی۔

متعلقہ عنوان :