سلمان خان کیلئے بلاک بسٹرفلم جڑواں کی قربانی دی تھی، گووندا کا انکشاف

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:30

سلمان خان کیلئے بلاک بسٹرفلم جڑواں کی قربانی دی تھی، گووندا کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ناموربالی ووڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم جڑواں میں پہلے وہ کام کررہے تھے لیکن سلمان خان کے لیے انہوں نے اس فلم کی قربانی دے دی تھی۔

(جاری ہے)

1997 میں ریلیز ہوئی کامیڈی فلم جڑواں بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور اوراداکارہ رامبھا نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم بالی ووڈ اداکار گوندا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان سے پہلے وہ اس فلم میں مرکزی کردار اداکررہے تھے لیکن سلمان سے دوستی کی خاطر انہوں نے اس فلم کی قربانی دی تھی۔

حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ میری فلم جڑواں کی شوٹنگ شروع ہوچکی تھی اور ایک دن سلمان خان نے مجھے فون کیا اور کہا چیچی بھیا آپ کتنی ہٹ فلمیں دوگی آپ ایک فلم کررہے ہو جڑواں اس کی شوٹنگ آپ بند کردو اوروہ فلم مجھے دے دو۔ سلمان کے کہنے پر فلم کی چلتی ہوئی شوٹنگ وہیں پرروک دی گئی اور اسے سلمان خان کو دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :