معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:30

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تعلقات پر جمی ..
․ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گروور اور کپل شرما ایک ساتھ دی کپل شرما شو میں جلوہ گر ہوتے تھے لیکن 2017 میں آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ہونیوالی لڑائی دونوں کی علیحدگی کا سبب بنی تھی۔دونوں کی لڑائی کے بعد دی کپل شرما شو کی پوری ٹیم بکھر گئی اور سنیل گروور، علی اصغر سمیت متعدد اداکاروں نے شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

سنیل اور دیگر اداکاروں کے شو چھوڑ جانے کے بعد کپل کا شو بھی ٹی آر پی ریٹنگ میں تنزلی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث ٹی وی انتظامیہ کو شو ہی بند کرنا پڑا۔شو بند ہونے کے بعد سنیل گروور نے ذاتی حیثیت میں سلمان خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں کی فلموں کی تشہیر کی اور کپل کیساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔حال ہی میں سنیل گروور ایک نئے شو کان پور والے کھرانہ کیساتھ ٹی وی پر جلوہ گر ہوئے ہیں لیکن کپل شرما کے دی کپل شرما شو سیزن ٹو کے شروع ہونے کے بعد اس شو کی بھی ٹی آر پی گرگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :