پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

ایشین جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنہ تھری کو شکست دی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:00

پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ برقرار
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پاکستانی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 19ویں ایشین جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنہ تھری کو 2-0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تھائی لینڈ میں جاری میگا چیمپئن شپ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ چائنہ تھری کو 2-0 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مینز سنگل پہلے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے ہانگ کانگ چائنہ تھری کے کھلاڑی چونگ یاٹ لونگ کو 11-5، 11-1 اور 11-3 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے محمد فرحان ہاشمی نے ہانگ کانگ چائنہ تھری کے تو وائی لاک کو سخت مقابلے کے بعد 6-11، 11-6، 13-11، 5-11 اور 11-9 سے ہرا کر ٹیم کو 2-0 کی برتری دلائی اور اس کے ساتھ ہی میچ میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

۔