آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز رائونڈر

سرینا ولیمز، سیمونا ہالپ، میڈیسن کیز، سویتولینا اور مگروزا نیپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، وینس ولیمز کو شکست

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:00

آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز رائونڈر
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) کسرینا ولیمز، سیمونا ہالپ، میڈیسن کیز، ایلینا سویتولینا، گربین مگروزا، نائومی اوساکا اور سیواستووا پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرینی کھلاڑی ڈیانا 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، عالمی نمبر ایک رومانوی کھلاڑی نے وینس ولیمز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور اب اگلے رائونڈ میں انہیں سرینا کا چیلنج درپیش ہو گا، امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز نے جرمن کھلاڑی ایلیز مرٹنز کو شکست فاش سے دوچار کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے چینی کھلاڑی شوئی زینگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جاپان کی نائومی اوساکا بھی حریف کھلاڑی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں، اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے ٹیمیا کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

۔

متعلقہ عنوان :