Live Updates

گلگت بلتستان کے لیے انرجی پالیسی انتہائی ضروری ہے،علی امین خان گنڈاپور

مستقبل میں گلگت بلتستان میں صرف ایسے ہائیڈل منصوبے لگائے جائیں گے جن سے پورا سال بجلی کی پیداوار جاری رہ سکے پی ایس ڈی پی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنیا جائے گا اور گلگت بلتستان کو سال میں دو مرتبہ فنڈز کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ گلت بلتستان میں ترقی کے عمل اور منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کا خلل نہ آسکے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کا گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:09

گلگت بلتستان کے لیے انرجی پالیسی انتہائی ضروری ہے،علی امین خان گنڈاپور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے گلگت بلتستان کے لیے انرجی پالیسی انتہائی ضروری ہے جس سے گلگت بلتستان کی حکومت ایک طرف چھوٹے درجے کے ہائیڈل پراجیکٹس مکمل کر کے نہ صرف اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ پورے پاکستان کو بھی سستی بجلی فراہم کرنے میں مدد گارثابت ہو سکتے ہیں ،انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیرو گلگت بلتستان طارق محمود پاشا ، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیرو گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری گلگلت بلتستان کے علاوہ وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان میں جاری مختلف پی ایس ڈی پی پراجیکٹس خصوصا 15 میگا واٹ ہنزل پاور پرجیکٹ، 26 میگا واٹ شگر تھنگ ہائیڈل پاور پروجیکٹ، 34 میگا واٹ ہرپو پاور پروجیکٹ، 4میگا واٹ چلاس پاور پروجیکٹ ، 16 میگا واٹ نلتر 3، 30 میگا واٹ عطاآباد پاور پروجیکٹ کے علاوہ گلگت میں 50 بستروں پر مشتمل کارڈیک ہسپتال ، سکردو میں پولیٹینکل انسٹیٹوٹ اور دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلا پربر یفنگ دی گئی ، مختلف پروجیکٹس پرکام کی پیش رفت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے درجنوں منصوبوں کو محض اعلانات کی حد تک محدرد رکھاورجو منصوبے جاری بھی ہیں ان پر بھی کام کی رفتار انتہائی سست ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک جانب ان منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ان منصوبوں کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے اور دوسری جانب ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ عوامی ضرورت اور انتہائی اہم منصوبوں کو prioritize کیا جائے تاکہ ان منصوبوں پر کام جلد از جلد مکمل کر کے ان کو عوام کے لیے بروئے کار لایا جا سکے ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان میں صرف ایسے ہائیڈل منصوبے لگائے جائیں گے جن سے پورا سال بجلی کی پیداوار جاری رہ سکے ، اجلاس میں وفاقی وزیر نے یقین دلایا کی پی ایس ڈی پی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنیا جائے گا اور گلگت بلتستان کو سال میں دو مرتبہ فنڈز کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ گلت بلتستان میں ترقی کے عمل اور منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کا خلل نہ آسکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کی منرل پالیسی اور ٹوررزم پالیسی سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،اجلاس میں اس امر پر تعجب کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں معدنی وسائل کے حوالے سے محض چند ملین رائیلٹی حاصل کی جا رہی ہے ، اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان معدنی وسائل کے حوالے سے مالا مال ہے اور گلگت بلتستان کے زیادہ تر معدنی وسائل خام شکل میں بر آمد کیے جا رہے ہیں جس کا بڑا کم فائدا گلگت بلتستان کے عوام کو پہنچ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ منرل پالیسی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے سرمائے کے تحفظ کے لیے وزارت قانون کی مشاورت سے شقیں ڈالنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ منرل پالیسی میں اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ گلگت بلتستان کے معدنی وسائل کو خام شکل میں باہر لے جانے کی بجائے یہاں کے معدنی وسائل کو finished goodsکی شکل دینے کے لیے گلگت بلتستان میں کارخانے اور فیکڑیاں لگانا لازم قرار دیا جائے تاکہ گلگت بلتستان میں نوجوانوں کی capacity building ہو سکے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آسکیں ، انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے اس شعبے کی اور گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس شعبے پر بھی کوئی کام نہیں کیا گیا اور گلگت بلتستان کے وسائل کو بے دریغ لٹایا گیا جس کا واضع ثبوت اس اہم شعبے سے محض چند ملین روپے کہ رائلٹی حاصل کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کام پر یقین رکھتی ہے اور وہ گلگت بلتستان میں سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں اربوں ڈالرز غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کہ بھر پور کوشش کر رہی ہے جس سے آئندہ چند عرصے میں گلگت بلتستان میں زبردست ترقی متوقع ہے۔

راٹھور
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات