Live Updates

این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میں ن لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی پوزیشن مضبوط

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دو فروری کو ہونیوالی پولنگ میں ن لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کا عوامی رابطہ نہ ہونے اور پی ٹی آئی کی پانچ ماہ کی کارکردگی سے عوام میں بے انتہاء مایوسی پائی جارہی ہے جس کے پیش نظر سیاسی پنڈت پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی پوزیشن کو مضبوط قرار دے رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوامی حلقوں میں اس کا گراف پانچ ماہ کے دوران نیچے آیا ہے جس کے پیش نظر ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی‘ عامر سلطان چیمہ پر بھاری پڑتے نظر آرہے ہیں دوسری طرف پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اس پولنگ کے دوران حلقہ سے عامر سلطان چیمہ کامیاب ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات