7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فرور ی کو ہوگی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:18

7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فرور ی کو ہوگی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) 7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری بروز جمعة المبارک مظفر آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہوگی 7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 77 ویں جبکہ 25000 والے بانڈز کی 28 ویں قرعہ اندازی ہے 7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ‘ دوسرا انعام 50 لاکھ کے 3 انعامات‘ جبکہ تیسرا انعام 93000 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے اسی طرح 25000 والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ ‘دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ کے 3 انعامات‘ جبکہ تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :