سرگودھا،تجاوزات کی روک تھام‘ پارکنگ کے غلط نظام کو روکنے کیلئے لائننگ کا کام تیزی سے جاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) تجاوزات کی روک تھام‘ پارکنگ کے غلط نظام کو روکنے کیلئے شہر بھر کے بازاروں میں لائننگ کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے تمام بازاروں میں ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے لائننگ لگا دی گئی ہے تمام بازاروں میں پارکنگ کی حد بندی کی خلاف ورزی پر نہ صرف مالکان کیخلاف کاروائی ہوگی بلکہ گاڑیاں‘ موٹر سائیکل تھانوں میں بند کردیئے جائینگے بازاروں میں صرف آنیوالے گاہکوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک ہوسکیں گی دکانداروں کیلئے واضح طور پر ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل متعلقہ پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں کسی بھی دکاندار کی گاڑی یا موٹر سائیکل بازاروں میں کھڑی پائی گئی اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :