منی لانڈرنگ کیس ، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور عبدالغنی مجید نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:27

منی لانڈرنگ کیس ، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور عبدالغنی مجید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) بینکنگ کورٹ میں اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس ، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور عبدالغنی مجید نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے حکام کو 23 جنوری تک نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کا حکم دیا انور مجید اور عبدالغنی مجید نے بعد از وقت گرفتاری کی ضمانت دائر کی ہے ،انور مجید کارڈیو اسپتال میں زیر علاج ہے،انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں قید ہے،ایف آئی اے شواہد پیش نہیں کر سکا, ملزمان کا کہنا تھا کہ ضمانت دی جائے،ایف آئی اے کارروائی بد نیتی اور سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :