Live Updates

ساہیوال واقعہ پر وزیر اعظم عمران خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ

وزیراعظم کاوزیراعلیٰ پنجاب کو واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کا حکم،رپورٹ طلب کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 جنوری 2019 19:13

ساہیوال واقعہ پر وزیر اعظم عمران خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری2019ء) ساہیوال واقعہ پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کرلیا۔وزیر اعظم نے واقعے کی تحقیقات میں شفافیت کو مدنظر رکھنے کی تاکید کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج ساہیوال کے قریب وقوع پذیر ہونے والے واقعہ نے ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔دہشتگرد قرار دے کر مار دئیے جانے والے واقعات نے ایک بار پھر پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ہیں۔

ایک جانب ورثا سراپا احتجاج ہیں تو دوسری جانب حکومت بھی اس واقعہ کی تحقیق کے لیے از حد سنجیدہ ہو چکی ہے۔ ہوسکتاہےکہ گاڑی میں واقعی دہشتگردموجود تھے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےواقعےپرآئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔واقعےکاباریک بینی سےجائزہ لےرہےہیں جلد ہی اصل حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرآئی جی پنجاب پولیس امجد سلیمی نے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

آئی جی پنجاب پولیس نے جے آئی ٹی کوہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس نے جے آئی ٹی کو تین روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ذولفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ جے آئی ٹی میں آ ئی ایس آئی، ایم آئی، اور آئی بی کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ساہیوال واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کر لیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد معاملے کی انکوائری کروا کر رپورٹ وزیر اعظم کو بھجوائیں ،وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ معاملے کی انکوائری کرواتے وقت شفافیت کو مدنظر رکھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات