لکی ایرانی سر کس کو ایک سال کے لیے صوبہ بھر میں شوز منعقد کر نے کی اجازت دے دی گئی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:36

لکی ایرانی سر کس کو ایک سال کے لیے صوبہ بھر میں شوز منعقد کر نے کی اجازت ..
اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے لکی ایرانی سر کس کو ایک سال کے لیے صوبہ بھر میں شوز منعقد کر نے کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئیں ہیںجس کے مطابق لکی ایرانی سر کس کی انتظامیہ کو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

سر کس کی انتظامیہ سرکس کے انعقاد کے لیے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو پندر ہ دن پہلے درخواست دے گی اور ڈپٹی کمشنر سات دن کے اندر درخواست پر فیصلہ کر ے گا۔

سر کس کی انتظامیہ شو ز کے دوران تمام حفاظتی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی اور اس سلسلے میںمتعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حلف نامہ جمع کروائے گی۔سر کس کی انتظامیہ اخلاقیات کا خیال رکھے گی،ممنوعہ علاقوں میں سر کس کی اجازت نہیں ہو گی۔ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کر دہ یہ این او سی سنجیدہ نوعیت کی شکایت ملنے پر بغیر کسی پیشگی نوٹس کے معطل کر دیا جائے گا۔