قصور،12سالہ بچی سے زیادتی،ملزم گرفتار

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:38

قصور،12سالہ بچی سے زیادتی،ملزم گرفتار
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) نواحی علاقہ منڈی عثمانوالہ میں اوباش عطائی ڈاکٹر نے 12سالہ بچی کو زیادتی کانشانہ بنادیا،اہل علاقہ نے عطائی ڈاکٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد اکبر نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بارہ سالہ بیٹی مزمل گھر سے سودا سلف لینے گئی تو محلے کا عطائی ڈاکٹرصہیب احمد اسے ورغلا کر اپنے کلینک میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا بچی کے شور پر اہل علاقہ نے صہیب احمد کی دھلائی کر کے اسے پولیس کے حوالے کردیا تاہم پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے واضح ثبوت نہیں ملے اسلئے ملزم کے ڈی این اے رپورٹ کے بعد واضح ہو گا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا صرف زیادتی کی کوشش ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :