زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس ،پروفیسرواصف نعمان معطل،تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:38

ملتان ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کا 2019 کا پہلا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طار ق محمود انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار صہیب راشد خان نے سرانجام دیی․اجلاس میں ایک ہی آئیٹم زیرغور آیا․ اجلاس میں ہراسمنٹ کمیٹی کی رپورٹ پر ایگری کلچر کالج کے پروفیسر واصف نعمان کو فی الفور معطل کردیا گیا․ سنڈیکیٹ کے اراکین نے اساتذہ کرام کے وقار کے منافی واقعات کا سختی سے نوٹس لینے کافیصلہ بھی کیا ہی․ اجلاس میں واصف نعمان کیس سے متعلق کمیٹی پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت قائم کر دی گئی ہی․ سنڈیکیٹ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کام کرے اور اپنی انکوائر ی رپورٹ کم سے کم وقت میں سنڈیکیٹ کو پیش کرے ․کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ڈین آف لینگوئجز و اسلامک سٹڈیز ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین پرنسپل ٹیکسٹائل کالج شامل ہیں جبکہ محکمانہ نمائندگی رجسٹرار صہیب راشد خان کریں گے اورکمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تکنیکی معاملات میں اعانت کے لیے کسی بھی ماہر کو اپنے ساتھ شامل کر لیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کرنٹ ورک کی آئٹمز پیش کی گئیں جو سنڈیکیٹ کے اگلے اجلاس میں زیربحث آئیں گے۔․اجلاس میں جسٹس محمد شہرام سرور چوہدری جج لاہور ہائی کورٹ لاہور ، پروفیسر ڈاکٹر عاشق محمد خان درانی ، محمدندیم قریشی ایم پی اے ، ذیشان جاوید ایڈیشنل سیکرٹری حکومت پنجاب ، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی ڈین اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ، مسٹر شاہ سوار نمائندہ فنانس، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری ڈائریکٹر سکول آف اکنامکس، لیکچرار آمنہ حسنین نقوی نے شرکت کی۔