ساہیوال واقعے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:05

ساہیوال  واقعے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ساہیوال میں ٹول پلازے پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع کروا دیا گیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ (ن) کے منیب الحق کی جانب سے جمع کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال قادر آباد ٹول پلازہ کے قریب کار پر سوار فیملی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک بلکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ واقعے کا مقدمہ کسی تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔کیا مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور کن افراد کے خلاف درج کیا گیا۔واقعے کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔