Live Updates

وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ کوئی انہیں نکالے ، عمراخان کو بھاگنے نہیں دینگے ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

فواد چودھری، فیاض چوہان اور شیخ رشید حکومتی مسخرے ہیں ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات کا بیان

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:10

وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ کوئی انہیں نکالے ، عمراخان کو بھاگنے نہیں دینگے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ کوئی انہیں نکالے ، عمراخان کو بھاگنے نہیں دینگے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ کوئی انہیں نکالے ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ لیکن وہ یاد رکھیں عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک کی معیشت دم توڑ رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ملکی زراعت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت کسانوں کو بد حال کرنا چاہتی ہے ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت کو شرمندگی ہوگی۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ فواد چودھری، فیاض چوہان اور شیخ رشید حکومتی مسخرے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ چھوٹے سرکاری ملازمین اور مزدور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات