عثمان بزدار کا صحافی کے ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:14

عثمان بزدار کا صحافی کے ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق سوال ..
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے ساہیوال میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میانوالی جس طرح قائد کا شہر ہے اس طرح میرا شہر بھی ہے،اسے ایک ماڈل ڈسٹرکٹ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے اس موقع پر ایک صحافی نے ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ کے واقعے میں 4افراد کی ہلاکت کے حوالے سے سوال کیا تاہم عثمان بزدار نے اس واقعے پر جواب دینے سے گریز کیا۔صحافی کے اس واقعے کے متعلق بار بار پوچھنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے جواب دیا کہ اس پر بات ہو گئی ہے۔