آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ کی اہلیہ کے انتقال پراظہارافسوس

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:14

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے افتخار شہزادہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور بھٹو خاندان دکھ کی اس گھڑی میں آپ اور آپ کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

پارٹی قائدین نے مرحومہ کے لئے جوار رحمت اور افتخار شہزادہ کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر، پیپلزپارٹی کے سیکریٹری سید نیر حسین بخاری اور بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے بھی افتخار شہزادہ سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔