واسا ملازمین کے حقوق حاصل ہونے تک جنگ جاری رہیگی ،حاجی نصیرالدن ہمایوں

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) واسا ملازمین کیلئے حقوق حاصل ہونے تک جنگ جاری رہیگی ،مطالبات نہیں حق مانگتے ہیں ، عرصہ دراز سے ملنے والے حقوق غصب کرنیوالی آفسر شاہی کو ہرگز معاف نہیں کرینگے ، 900 واسا ورکروں کو بھوکے مارنے والے ایم ڈی واسا اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کو برطرف کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممتاز مزدور قائد حاجی نصیرالدن ہمایوں ملک صدر واسا اتحاد یونین سی بی اے ‘جنرل سیکرٹری رانا محمد اسحاق ‘بابا زبیر عبدالنبی ‘شہباز پرویز ‘محمد اقبال مہر ‘صاحبزادہ محمد سعید حاتم ‘محمد بابر بٹ ‘شوکت علی ‘چوہدری محمد نواز کھرل ‘چوہدری لیاقت علی مہر ‘گل نواز بھنڈر ‘اعمانویل ‘محمد یونس گھمن پی ایچ اے ‘جاوید اقبال انجم ‘یوسف بٹ ‘عمران ‘دستگیر ‘عثمان سحر و دیگر مزدور رہنمائوں نے لیاقت باغ میں واسا اتحاد یونین کے زیر اہتمام ملازمین کے احتجاجی جلسہ جلوس شرکاء سے خطب کرتے ہوئے کیا۔

سیکڑوں ورکرز کے چولہے ٹھنڈے کر کے انہیں بھوک سے تڑپانے کی شدید مذمت کی جبکہ فوری ہنگامی طور پر تنخواہوں ‘پنشنوں کی فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :