وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے کرتوت پی اے سی میں بے نقاب کریں گے ،ْ رانا ثناء اللہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:35

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے کرتوت پی اے سی میں بے نقاب کریں گے ،ْ رانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے کرتوت پی اے سی میں بے نقاب کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید ان کے خلاف گفتگو کرتے ہیں جن کے ووٹوں کے طفیل 6 بار اسمبلی میں پہنچے،یہ ا س ملک کی سیاست کو داغدار کرنا چاہتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج تک کسی سے این آر او نہیں مانگا یہ بات وہ قومی اسمبلی میں بھی کہہ چکے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ شیخ رشید صرف اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لئے اس قسم کی باتیں کرتا ہے۔